Breaking News
recent

بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی؛ عدنان سمیع کا ہوش بھی ٹھکانے لگنے لگا


نئی دلی: معروف گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں عدم برداشت اسی طرح جاری رہی تو پھر شہریت کے لئے درخواست نہیں دوں گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت میں عدم برداشت ہے تو کیا مجھے اس ملک کی شہریت کے لئے درخواست دینی چاہیئے؟، میرے خیال میں عمل الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔
شیو سینا کی جانب سے پاکستانی گلوکار استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے سوال پر عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پرفارم کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے کیونکہ میوزک کا کوئی رنگ، مذہب یا ملک نہیں ہوتا، اگر مجھے کوئی میوزک پسند ہے تو پھر زبان بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ بالکل دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیئے چاہے وہ کہیں بھی ہو کیونکہ آج نہیں تو ایک نا ایک دن تو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی ہی ہے
Unknown

Unknown

Powered by Blogger.